8 نومبر 2013 - 20:30
جلیل عباس جیلانی امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر

پاکستان کےسیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کو امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر کر دیا گیاہے۔

ابنا: پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے جلیل عباس جیلانی کی امریکا میں بطور پاکستانی سفیر نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ انہیں شیریں رحمان کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ جلیل عباس جیلانی اگلے ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس سے پہلے وہ بیلجیم ، لگزمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

.......

/169